پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،چودھری پرویزالٰہی

 
0
304

لاہور جون 25 (ٹی این ایس): سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جاپانی سفیر کیونی نوری ما ٹسودا نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے جاپانی سفیر کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کی اتحادی حکومت ہے، ہم مل کر ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کیونی نوری ما ٹسودا کو بتایا کہ جہالت، پسماندگی، غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔جاپانی سفیر نے اسمبلی لائبریری اور دیگر شعبہ جات دیکھے۔Kuninori Matsuda نے مہمان نوازی پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے اور ہم پاکستانی عوام کے جاپان کیلئے محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں گلاسگو سے شبیر شاہ ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔