پی ڈی ایم احتجاج صرف شاہراہ دستور پر ہوگا ،،قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض انجام دینگے ،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات

 
0
169

اسلام آباد 18 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو آگاہ کر دیا، احتجاج صرف شاہراہ دستور پر ہوگا ،انشااللہ کوئی مسئلہ نہیں ہے پولیس کیساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی فرائض انجام دینگے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ پی ڈی ایم کو آگاہ کر دیا، احتجاج صرف شاہراہ دستور پر ہوگا پی ڈی ایم احتجاج کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی آج جاری کیا جائے گا، کل کابینہ اجلاس بھی ہے، انشااللہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ،پولیس کیساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی فرائض انجام دینگے ،فوج کو سکیورٹی کیلئے تعینات نہیں کیا جائے گا۔