ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے،سردار ایاز صادق

 
0
409

اسلام آباد دسمبر 16(ٹی این ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا،سسٹم کوخطرات کی بات ایسے ہی نہیں کی تھی،بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑیگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی قوتیں سیاسی طرزعمل اپنائیں توکوئی سسٹم پراثراندازنہیں ہوسکتا، یہ وقت شرائط منوانے کانہیں ذمہ داریاں نبھانے کاہے، بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑیگی،پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے رابطے ہیں،اچھی بات ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اسے سنجیدگی سے لیا،حلقہ بندیاں اورفاٹااصلاحات پرترمیم کے لیے آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہ ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا،سسٹم کوخطرات کی بات ایسے ہی نہیں کی تھی حقیقت میں خطرات موجود ہیں ۔