اسلام آباد (ٹی این ایس) ردالفتنہ 3′ کے تحت سکیورٹی فورسز نے واشک اور مستونگ میں آپریشنز کے دوران 12 خوارجیوں کو جہنم رسید کر دیا

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) ‘ردالفتنہ 3′ کے تحت سکیورٹی فورسز نے واشک اور مستونگ میں آپریشنز کے دوران 12 خوارجیوں کو جہنم رسید کر دیا’ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے 6 دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، سکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے مستونگ میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا’ آئی ایس پی آر کے مطابق ‘عزم استحکام’ کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی