چیئرمین نیب نے افسران و اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے گریڈنگ نظام کی منظوری دیدی

 
0
407

اسلام آباد نومبر 10(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے ریجنل بیوروز کے علاوہ نیب کے تمام افسران و اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے جامع معیاری گریڈنگ نظام کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت ریجنل بیوروز اور نیب افسران و اہلکاروں کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نا اہل، غیر ذمہ دار اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نہ سر انجام دینے والوںکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جمعہ کو چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے علاوہ نیب کے تمام افسران و اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک جامع معیاری گریڈنگ نظام کی منظوری دے دی، جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت تمام ریجنل بیوروز اور نیب کے تمام افسران و اہلکاروں کی 2017میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ریجنل بیوروز افسران کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نا اہل، غیر ذمہ دار اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نہ سر انجام دینے والے ریجنل بیوروز،افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شکایات کی تصدیق سے انکوائری، انکوائری سے انوسٹی گیشن اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے جو دس ماہ کا وقت دیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات متام ریجنل بیوروز کو ارسال کر دی گئی ہیں، نیب کے آپریشنل طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام ریجنل بیوروز اور نیب کے سینئر افسران کی مشاورت سے کمبائنڈ انوسٹی گیشن کے نظام کی منظوری دی گئی ہے، اس نظام کے تحت سینئر سپروائزری افسران کے تجربے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھایا جائے گا، اس سے نہ صرف انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز، تحقیقات کا معیار مزید بہتر ہو گا بلکہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر انکوائریوں اور تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہو سکے گا۔