اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کے افسران ماہ رمضان میں متحرک، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس)  پولیس کے افسران ماہ رمضان میں متحرک، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریف کیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی آ پر یشنز قاضی علی رضا نے نماز تراویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی،ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی،اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس ایس پی آ پر یشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں،اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی جان مال کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہیں، وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی