اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ۔
ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران سے ملاقات کی ،انکی حوصلہ افزائی کی اور سروس ڈلیوری کو مزید موثر بنانے سمیت فرائض کی ادائیگی میں پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے شہرکے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سمیت خواتین پولیس افسران سے ملاقات کی ان کی حوصلہ افزائی کی اور سروس ڈلیوری کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اہم ہدایات دیں،اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کو ہدایات جاری کی کہ فرائض کی ادائیگی میں پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اورلاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں، اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آپ سب پر فخر ہے جیسے آپ انتھک محنت اور بہادری کے ساتھ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے، افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں


















