اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری ۔سنگین جرائم میں ملوث 32مجرمان اشتہاریوں سمیت 47 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ تر نول، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ نیلور، تھا نہ بہا رہ کہو، تھا نہ شہزاد ٹاون اور تھا نہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,245گر ام آ ئس،1,050گرام چرس اور مختلف بو ر کے10 عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 32مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

















