ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

 
0
275

ضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن سمیت ملک میں سیلاب کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے تھے۔

گزشتہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث سیکیورٹی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث نقل مکانی کی وجہ سے مقررہ تاریخوں پر ضمنی الیکشن ممکن نہیں۔