عمران خان کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز

 
0
123

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اتوار کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، انہوں نے تیسرا نوٹس بھی نظرانداز کردیا۔

اس سے قبل جمعے اور ہفتے کو بھی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا تھا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر الزامات کا جواب دیں، عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔