جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑنے پر پولیس کا پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف مقدمے کا اعلان

 
0
107

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ،مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے. ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں میں حاضری کے دوران اگر یہ عمل دہرایا گیا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔