اسلام آباد(ٹی این ایس) افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں

 
0
46

ملک کی فوج عوام کا اعتماد، اور ملکی سلامتی کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ پاکستانی فوج ہمارا وہ ادارہ ہے جس کا نام ہمیشہ عزت سے لیا جاتا ہے، بلا شک و شبہ فوج کی طاقت میں عوام کی محبت اور بھروسے کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اب وہ وقت نہیں رہا جب جنگیں صرف تلواروں، بندوقوں یا گولہ باری سے لڑی اور جیتی جاتی تھیں۔ ہمارا ہر دشمن اس تاک میں ہے کہ پاکستانی فوج کو کیسے کمزور کیا جائے، دشمن کا بہت بڑا ہتھیار ہے کہ عوام کے دلوں میں فوج کے لئے نفرت پیدا کر کے ملک کو کمزور کیا جائے۔ ہمارا دن کا چین اور رات کی پرسکون نیند اسی ادارے کی بدولت ہے۔ اب یہ ہمارا فرض ہے کہ سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے دشمن کی ہر سازش کو سمجھیں اور ناکام بنا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے اور فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ریاست کے خلاف ایک ایسا عمل ہے جو کسی بھی حالت میں نہ تو قابل برداشت ہے اور نہ ہی قابل معافی ہے۔ دشمن اورمخالف قوتیں اور ان کے حامی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن کے ایسے تمام عزائم کو قوم کے تعاون سے انشا اللہ ناکام بنایا جائے گا ۔ ہمارا دن کا چین اور رات کی پرسکون نیند اسی ادارے کی بدولت ہے۔ اب یہ ہمارا فرض ہے کہ سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے دشمن کی ہر سازش کو سمجھیں اور ناکام بنا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ہر جوان اور ہر بزرگ کی نظر میں فوجی بھائیوں کے لئے بہت احترام پایا جاتا ہے۔ یہ وہ عزت ہے جو ایک عزت دار معاشرے میں سرحدوں کے محافظوں کو دی جاتی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اپنی فوج سے پاکستانیوں کا پیار، لگاؤ اور ان پر اعتماد منفرد ہے۔.
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان آرمی کو ملک کے عوام کی مدد پر فخر ہے اور پاک فوج دفاع و ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، جبکہ پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔2023 اہم سال تھا جو ختم ہوگیا، اب 2024 اندرونی اوربیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔
ترجمان پاک فوج نے سال 2024 کو ملک کے لیے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔ مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور پاکستان، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ14 اگست 2023 کو پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا تھا کہ عظیم رہنماؤں کے وژن اور قربانیوں کے باعث پاکستان حاصل ہوا، افواج پاکستان اورعوام ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں،جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہیں، آج کا دن ملکی دفاع کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہیں گے، قوم کویقین دلاتےہیں پاکستان کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ دن قائدین،اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل آزادی کی تکریم کا دن ہے،یہ دن پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زوردیتا ہے، یہ پیغام دوقومی نظریہ کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے۔پاکستان بے شمار وسائل اور ان گنت نعمتوں کی سرزمین ہے، ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہوگی، ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں جغرافیائی، سیاسی تنازعات، طاقت کےحصول کی کشمکش کا سامنا ہے، ہمیں تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجزکا بھی سامنا ہے، پاکستان کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ہم قائداعظم کے قول “ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کومٹا نہیں سکتی“کےامین ہیں، قوم اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ اور صلاحیت رکھتی ہے، میں اس موقع پراپنی عظیم قوم کوامید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خود مختاری اور سالمیت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ افواجِ پاکستان سے محبت دراصل پاکستان سے محبت ہے اور چونکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہے اس لئے اس کی سرحدوں کی حفاظت صرف پیشہ ورانہ تقاضا ہی نہیں بلکہ دینی اور قومی فریضہ بھی ہے۔ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جاگنا ، نقل وحر کت کرنا اور تربیت حاصل کرنا ایسے افعال عبادت میں شمار ہوتے ہیں۔ افواجِ پاکستان سے محبت کی بے شمار وجوہات ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی قدرتی آفت آتی ہے خواہ وہ زلزلے کی شکل میں ہو یا شدید طوفانی بارشیں یا سیلاب ہو، افواجِ پاکستان کے جوان اور افسران اپنی جانوں اور آرام کی پروا کئے بغیر عوام کی مدد کو آتے ہیں اور ان کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کی دُعائیں لیتے ہیں اور ملک بھر کے عوام کی محبتیں سمیٹتے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی بحالی، بھتہ خوروں، دہشت گردوں اور دیگر ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے افواجِ پاکستان ملک کے دیگر سول اداروں کے ساتھ مل کر شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ آئی ایس آئی افواجِ پاکستان کا وہ شاندار اور باوقار حصہ ہے جس کو پوری قوم شاندار خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،افواجِ پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح آئی ایس آئی بھی پاکستان کے دشمنوں کی آنکھوں میں خار بن کر کھٹکتی ہے لیکن یہ عجیب بات ہے کہ اس کے خلاف دشمن جتنا پروپیگنڈہ کرتے ہیں اتنا ہی اس سے محبت بڑھتی چلی جاتی ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ دشمن آئی ایس آئی کے شاندار کردار کی وجہ سے خوفزدہ ہے اور دشمن پر اس کا رعب ودبدبہ قائم ہے اس لئے وہ اس کا پیشہ ورانہ مقابلہ کرنے کے بجائے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے۔ افواجِ پاکستان اپنے ملک کے علاوہ دُنیا کے متعدد ممالک میں امن کے قیام کے لئے بھی شاندار خدمات سر انجام دے چکی ہیں اور اب بھی دے رہی ہیں۔ بوسنیا کے مسلمان افواجِ پاکستان کی خدمات کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے ۔ سری لنکا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وہاں کی حکومت ، عوام اور افواج پاکستانی افواج کے احسانات کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے کیوں کہ سری لنکا میں دہشت گردی کا خاتمہ اس لئے ممکن ہو اکہ سری لنکن افواج نے پاک فوج سے تربیت حاصل کی تھی جس نے سری لنکن افواج کو دہشت گردوں کی بیخ کنی کے قابل بنایا۔ پاکستانی افواج کے تربیتی اداروں میں اس وقت دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے کیڈٹ اورافسران زیرِ تربیت ہیں اور ہزاروں ایسے ہیں جو تربیت پاکر اپنے وطن میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آج وطنِ عزیز چاروں ا طراف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے، وطنِ عزیز کے پڑوس میں انتہاپسند قیادت کے برسرِاقتدار آنے سے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ دہشت گردی نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی ہے، سرمایہ کار پاکستان آنے سے ہچکچارہے ہیں۔ پاکستان بہترین انسانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود قرضوں کے جال میں پھنسا ہوا ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم یکسو اور یکجان ہو کر پاک افواج کی پشت پناہی کرے اوردہشت گردی کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے لئے دُعا گو ہو۔ میڈیا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے اور قوم کویکجا اور متحد کرنے کا کام سر انجام دے ۔سیاست دان ذاتی ، سیاسی، جماعتی اور گروہی اختلافات کو فراموش کر کے مکمل طور پر افواجِ پاکستان کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور پاکستان کو قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار کی روشنی میں ایک باعزت، باوقار عالمی مقام دلانے کے لئے وسیع جدو جہد کا آغاز کیا جاسکے۔ اللہ تعالیٰ اس ملک کی حفاظت کرے، اللہ تعالیٰ افواجِ پاکستان کی مدد کرے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت فرمائے تاکہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی جدوجہد میں شہید ہونے والے فوجیوں کو بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق دے۔انشاء اللہ شہدائے افواجِ پاکستان اور عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وطنِ عزیز پھر سے امن کی راہ پر گامزن ہو گا,اللہ پاکستان اور افواج پاکستان کی حفاظت کرے۔ آمین۔