اسلام آباد تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کا رروائی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

 
0
505

اسلام آباد مئی 11 (ٹی این ایس): اسلام آباد تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کا رروائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے نوٹس پر سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار کر لیا، ملزمان سے14مسروقہ موٹر سائیکل لوٹا گیا مال مسروقہ موبائل فون، اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کیا گیا ہے۔ ملزمان سیکٹر جی ٹین، ایف الیون اور گولڑہ کے مختلف علاقوں سے متعدد موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں مقام خان، محمد وسیم اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کا یہ گروہ پیدل چلنے والوں کو لوٹنے کے علاوہ موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔