اسلام آباد مئی 11 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے کچی آبادیوں کو غیر قانونی تعمیرات سے روکنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سخت آپریشن اور نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا. خصوصی ٹیموں کے آپریشنز ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران جاری رہے اور کچی آبادیوں میں کئی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا.
کچی آبادیوں کے غیر قانونی قبضین ہفتہ وار چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ھیں اور ان علاقوں میں غیر قانونی تعمیراتی کام شروع کردیتے ھیں. اس طرح کے غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے اور کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات کی توسیع کو روکنے کے لئے، سی ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو نگرانی اور خصوصی ٹیموں کی تشکیل سے حل کیا جائے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی ٹیموں نے نگرانی عمل شروع کر دیا ہے:
بروز ہفتہ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ, سی ڈی اے, کی تشکیل کردہ ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف کچی آبادیوں کا دورہ کیا اور سیکٹر G-7 “شاپنگ کالونی” کے دورے کے دوران نئی غیر قانونی تعمیرات کو دیکھا اور نگران ٹیم کی طرف سے فوری طور پر کارروائی عمل میں لا تے ہوئے.کی گئی تعمیرات کو گرا دیا گیا. نگران ٹیم نے دوران انسپکشن کچی آبادی فرانس کالونی، سیکٹر ایف / 7-4 کا دورہ کیا اور وہاں ایک غیر قانونی دیوارمیں توسیع کی جا رھی تھی.نگران ٹیم کی طرف سے فوری طور پر کارروائی عمل میں لا تے ہوئے دیوار کی توسیع کو فوری طور پر گرا دیا.
اسی طرح، مانیٹرنگ ٹیمیں کچی آبادی سرائے عام، سیکٹر جی 7/2، بینک کالونی سیکٹر جی سیون ون، مشرف کالونی، کچی آبادی سیکٹر جی -1 / 8، کچی آبادی سیکٹر جی – 6/2 کی دورہ کیا, 100 کواٹرز اور کچی آبادی ، سیکٹر ایف 6 کے علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں نگرانی کے ٹیموں کو کوئی نئی تعمیرات نظر نھیں آئیں.
اسلام آباد کے تمام کچی آبادیوں میں خصوصی ٹیموں کی نگرانی آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی.
















