اے سی رورل سعد بن اسد کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، متعدد دکانیں سیل اور بھاری جرمانے

 
0
463

اسلام آباد مئی 12 (ٹی این ایس): اے سی رورل سعد بن اسد کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈأٶن کا سلسلہ جاری، گذشتہ روز بھی 29سبزی فروٹس شاپس کی جانچ پڑتال کی گٸ، 5 گرفتار 29500 روپے جرمانے کیے۔ عوامی، سیاسی وسماجی حلقوں کا اسلام آباد انتظامیہ کو خراج تحسین۔ چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام أباد حمزہ شفقات کی ہدایات پر اسلام أباد کے رہاٸشیوں کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سےاسٹنٹ کمشنر رورل سعد بن اسد اسلام أباد انتظامیہ کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر رورل سرکل روات سہالہ بحریہ پی ڈبلیو ڈی دیگر گردنواح میں دورے جانچ پٹرتال کررہےہیں۔ گذشتہ پانچ دنوں میں رمضان المبارک میں اسلام آباد انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں، مضر صحت اشیإ فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوۓ لاکھوں روپے جرمانے کیے، دکانیں سیلیڈ اور انسانی جانوں سے کھلینے والوں کوگرفتار کروایا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران اسٹنٹ کمشنر رورل سعد بن اسد کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیإ خوورنوش فروخت کرنے کے پابند ہیں۔