چیئرمین سی ڈی اے نے اتا ترک ایونیو سیکٹر G-6 کے توسیعی منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا

 
0
353

اسلام آباد مئی 12 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے نے اتا ترک ایونیو سیکٹر G-6 کے توسیعی منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ جب تک روڈ پر ترقیاتی کام مکمل نہیں ہو جاتا اسوقت تک روڈ پر بالخصوص اسٹیٹ بینک چوک کی جانب انٹر سیکشن پر ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھنے کے لیے عارضی انتظامات کیے جائیں۔
اس دورے میں سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ افسران بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔
اتا ترک ایونیو اسلام آباد کی ایک اہم شاہراہ ہے جو اس روڈ پر قائم مختلف دفاتر تک رسائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔اس روڈ پر ٹریفک کے بلا تعطل بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر روڈ ز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسٹیٹ بینک چوک میں ٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کروائیں۔ مزید برآں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹریفک پلاننگ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ہفتے میں ڈیزائن تیار کریں تاکہ اس پر کام شروع کیا جا سکے۔
دریں اثناء سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کے دوران جس میں انجینئرنگ اور پلاننگ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہدایت جاری کی گئی کہ سی ڈی اے- ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کے نوٹسسز منگل سے قبل جاری کریں تاکہ سیکٹر E-12، اور پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کی منظوری لی جا سکے کیونکہ ان منصوبوں سے متعلق تمام قواعد و ضوابط کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیاکہ سیکٹر I-15 کاPC-Iبھی تیار کر لیا گیا ہے جس کو سی ڈی اے- ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر انجینئرنگ ونگ کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ سیکٹر آئی 15- اورE-12 میں 30 جون 2019 ؁ء سے قبل ترقیاتی کامو ں کے اجراء کو یقینی بنائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ مختلف منظور شدہ منصوبوں جن میں G-7/G-8 انڈر پاس، راول ڈیم چوک اور آئی جے پی روڈ ٹریفک مینجمنٹ سلوشنز شامل ہیں کے ٹینڈرز آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں۔ اجلا س میں یہ بھی بتایا گیا کہ سی ڈی اے کی مالی حالت بتدریج بہتر ی کی جانب گامزن ہے اس لیے مختلف زیر التواء منصوبے بالخصوص سیکٹر ڈویلپمنٹ کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔