اسلام آباد مئی 12 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا پی سی ہوٹل گوادر کے حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار اور ٹویٹر پر پیغامات۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دھشتگردی کے پیچھے بھارتی راء اور افغانی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے۔ بھارتی ایجنسی راء ہمیشہ بی ایل اے کا ماسٹر مائینڈ رہا ہے۔ وزیراعظم مودی پہلے ہی بلوچستان میں دھشتگردوں کی معاونت کا سرعام اقرار کر چکا ہے۔ سری لنکا دھماکوں میں ملوث دھشتگردوں نے بھی تربیت بھارت سے حاصل کی تھی۔ یہ اب واضح ہوچکا ہے کہ کیسے بھارت ہمسایہ ممالک میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ زیادہ تر مِسنگ پرسنز لسٹ میں جعلی نام ہیں کہ پاکستان کو بدنام کیا جائے۔ حمال خان جسکا نام مِسنگ پرسنز لسٹ میں تھا گوادر ہوٹل حملے میں دھشتگرد نکلا۔ ادھر مِسنگ لسٹ میں نام تھا ادھر حمال خان راء سے دھشتگردی کی تربیت لے رہا تھا۔ راء اور این ڈی ایس کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔