اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی

 
0
10

پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے، روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے روٹی کی نئی نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 120 گرام وزن کی روٹی 16 روپے اور 120 گرام وزن کے نان کی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔