لاہور(ٹی این ٰایس) نوازشریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 پر منظور ہو گئے

 
0
173

مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 پر منظور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری ہے۔
این اے 130 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ریٹرننگ افسر نے آج طلب کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 پر منظور ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، پی ٹی آئی سب سے زیادہ واویلہ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے 2 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔