سی پیک  گاڑیوں کی بین الاقوامی کمپنیوں کو مقامی پیداوار کے ذریعے طلب و رسد کے موجودہ فرق کو کم کرنے کے لئے وسیع مواقع فراہم کر رہا ہے، وزیرِ اعظم کا جرمن گاڑی ساز کمنی کے منتظم سے ملاقات میں اظہارِ خیال

 
0
682

اسلام آباد،نومبر 08 (ٹی این ایس): وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی توسیع گاڑیوں کی بین الاقوامی کمپنیوں کو مقامی پیداوار کے ذریعے طلب و رسد کے موجودہ فرق کو کم کرنے کے لئے وسیع مواقع فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی   ووکس ویگن کے انتظامی بورڈ کے رکن ڈاکٹر جوزف باؤمرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں، اقتصادی اورسلامتی کی بہترصورتحال سے بین الاقوامی تاجر برادری ملک میں سرمایہ کاری کی مراعات سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی ملک میں کی پیداوار سے بین الاقوامی معیار کے مطابق معیاری گاڑیوں کا اضافہ ہو گا۔
ڈاکٹر جوزف باؤمرٹ نے وفد سے ملاقات کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان میں کامیاب کاروباری منصوبے شروع کریں گے۔