نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ میں ہوسکتا ہے الفاظ زیادہ تلخ ہوں تاہم الزام کافی سنگین ہے، اعتزاز احسن   

 
0
734

اسلام آباد،نومبر 08 (ٹی این ایس):  پیپلز پارٹی رہنما کے رہنماء اعتزاز احسن  نے سپریم کورٹ کے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم  محمد نواز شریف کی نظرِ ثانی کی اپیل مسترد کئے جانے کے فیصلے پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کے کہ نوازشریف پر الزام کافی سنگین ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف ڈیڑھ سال میں ایک دستاویز یا ثبوت بھی نہیں دے سکے،فلیٹس کی خریداری کی ایک رسید بھی نہ دکھاسکے۔

انھوں نے کہا کہ ساری قوم بہت عرصے سے کہہ رہی تھی مگر سپریم کورٹ ہی خاموش تھی تاہم سپریم کورٹ کے اس فیصلہ میں  ہوسکتا ہے کچھ الفاظ زیادہ تلخ ہوں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا،سوال تو یہ ہے کہ آپ کو رکھا کیوں گیا تھا۔