اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیر اعظم کے ظہرانے پر اراکین اسمبلی کے نمبر پورے نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق ظہرانہ تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے نہیں دیا گیا۔ظہرانہ کا مقصد آئینی ترمیم پر جاری اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت کا احاطہ کرنا تھا، اس حوالے سے بے بنیاد افواہ اڑائی جا رہی ہے کے شاید حکومتی نمبرز پورے نہیں،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔













