منافع بخش تجارتی منصوبے شروع کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،وزیرِ اعظم

 
0
366

اسلام آباد،نومبر 08 (ٹی این ایس):وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں منافع بخش تجارتی منصوبے شروع کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انھوں نے گذشتہ روز بینک آف چائنہ کے چئیرمینچن سقاِنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے بینک آف چائنا کو ملک میں کامیابی سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان بینک کاری کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم منصوبہ خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے دونوں ملکوں کی قیادت کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔
چن سقاِنگنے پاکستان میں بینک آف چائنا کی سرگرمیوں کے آغاز میں مدد اور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔