لاہور،نومبر 08 (ٹی این ایس): مصور پاکستان،فلسفی وقومی شاعرعلامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 140واں یوم پیدائش کل(جمعرات)کو پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
مختلف سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے مسلمانان برصغیر کے لئے علحٰیدہ وطن کا تصور پیش کرنے والے اس عظیم قومی شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامع پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔












