سندھ میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں تبدیلیاں اور نئی تعیناتیاں

 
0
759

کراچی،جولائی 03 (ٹی این ایس ):  سندھ میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں تبدیلیاں اور نئی تعیناتیاں کی گئیں ہیں  جس کی وجہ سے بیورو کریسی میں ہلچل مچ گئی۔

صوبہ کی نگراں حکومت  کے اس نئے اقدام کے تحت 24 محکموں کے سیکریٹریز تبدیل ہوگئے ہیں ۔  جس کے تحت ای او بی آئی سندھ کو بھی نیا چئیرمین نصیب ہوگیا۔

دیگر تبدیلیوں کے مطابق ڈاکٹر تنویر قریشی سیکریٹری توانائی، شمس الدین سومرو سیکریٹری انڈسٹریز،سکریٹری طحہ فاروقی سوشل ویلفیئر، بقاء اللہ انٹر ہیومن ڈیولپمنٹ، کبیر قاضی یونیورسٹی اینڈ بورڈ،خان محمد مہر ای او بی آئی سندھ کے چیئرمین، عبدالرحیم سومرو سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور،شارق احمد ممبر ایف بی آر، عابد حسین ممبر سندھ گوٹھ آباد،ساجد جمال ابڑو سیکریٹری جنرل، شفیق میسر سیکریٹری زراعت، لبنا صلاح الدین سیکرٹری کالج ایجوکیشن،پرویز سہڑ سیکرٹری محتسب، عباس بلوچ اسپیشل سیکرٹری جیل خانہ جات،عمران عطا سومرو ڈی جی سرمایہ کاری بورڈ اور ڈاکٹر وسیم ایم ڈی فش ہاربر اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔