کراچی :قائد آباد میں مقامی سیاسی قیادت اوور ہیڈ برج کو متنازعہ بنانے لگی

 
0
281

بعض مقامی سیاسی لوگوں کی رخنہ اندازی ، زبردستی ایبٹ کمپنی کے پاس لگوانے کی کوششیں

کراچی،جولائی 03 (ٹی این ایس ):قائد آباد ،مقامی سیاسی قیادت اوور ہیڈ برج کو متنازعہ بنانے لگی ،اوور ہیڈ برج کی ضرورت ماروی گوٹھ جانے والے موڑ پر ہے ، زبردستی ایبٹ کمپنی کے پاس لگوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، ایسا کرکے ناصرف انمول انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کیجارہی ہے بلکہ سرکاری کام میں رکاوٹ بھی ڈالی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق طویل عرصے بعد قائد آباد میں ماروی گوٹھ جانے والے راستے کے نیشنل ہائی وے موڑ پر ایک اوور ہیڈ برج تعمیر کرنے کی منظوری ہوئی ہے ، جو کہ کافی عرصہ قبل ہو جاتی تو انمول انسانی زندگیوں کے زیاں کو روکا جاسکتا تھا ، لیکن اب چونکہ اس برج کی منظوری ہوچکی ہے اور کام کا آغاز ہونے جارہا ہے تو مقامی بعض سیاسی افراد اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس برج کی تنصیب ضرورت کے مقام سے ہٹوا کر ایبٹ کمپنی کے قریب کروانا چاہ رہے ہیں ، حالانکہ وہاں اسکی ضرورت نہیں کیونکہ اس مقام پر صرف شام کے وقت جب ایبٹ سے چھٹی ہوتی ہے تو رش ہوتا ہے ، لیکن ماروی گوٹھ جانے والے راستے کے موڑ سے دن بھر میں سینکڑوں افراد نیشنل ہائی وے عبور کرتے ہیں اور اس مقام پر ٹریفک کی روانی بھی قدرے تیز ہوتی ہے جس کے سبب کئی انمول انسانی زندگیاں ضائع ہوچکی ہیں ،ضروری ہے کہ اسی مقام پر اوور ہیڈ برج کی تنصیب کیجائے تاکہ افراد اس برج کے ذریعے نیشنل ہائی وے کراس کرسکیں ۔لیکن معلوم ہوا ہے کہ بعض مقامی سیاسی کارندے اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔اس تمام معاملے پر مقامی افراد میں اشتعال پایا جاتا ہے.