زرداری ہاوس اسلام آبادمیں پرچم کشائی کی تقریب ،ملکی سلامتی کیلئے دعا

 
0
357

کراچی اگست14(اٹی این ایس)71ویں یوم آزاد ی کے پر مسرت موقع پرزرداری ہاوس اسلام آبادمیں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو نے قومی پرچم لہرایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرداری ہاوس اسلام آبادمیں پرچم کشائی کی تقریب میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اوردیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی اورجمہوریت کے استحکام کیلئے دعا بھی مانگی گئی ۔