قاسم سوری کے بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع

 
0
700

اسلام آباد14 اگست(ٹی این ایس) اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، خورشید شاہ کے بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاغذات جمع ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے،ہم صوبے کے مسائل اورمحرومیاں دورکریں گے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کی آوازبنے گی۔اس سے قبل آج اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سید خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر نے گذشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے تھے۔