خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

 
0
340

اسلام آباد اگست 14 (ٹی این ایس) اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سید خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر نے گذشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے تھے۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کے تجویز کنندہ سید نوید قمر رمیش لعل،شاہدہ رحمانی،روبینہ خالد اور شازیہ ثوبیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا کہ اسپیکر کسی ایک جماعت کا نہیں پارلیمنٹ کاہوتا ہے،میں نے تیس سال ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اورسب کے ساتھ تعلق ہے۔اپوزیشن اتحاد کے نامزد اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایسے اسپیکر کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلے ،امید ہے ارکان ووٹ کا فیصلہ حقائق کومدنظر کریں گے۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں۔