ڈی آئی جی سبی بلوچستان کے قتل کا ملزم محمد صلاح عرف حاجی کو گرفتار

 
0
421

کراچی،جولائی 03 (ٹی این ایس ):  لانڈھی پولیس نے دوران گشت ڈی آئی جی سبی بلوچستان کے قتل کا ملزم محمد صلاح عرف حاجی کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور راکٹ لانچر برآمد  ایس ایس پی کورنگی کی پریس کانفرنس۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات کو تقریباً تین بجے ایس ایچ او لانڈھی سرور کمانڈو اور دیگر پولیس پارٹی نے دوران گشت لانڈھی کے علاقے 89 کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ملزم محمد صلاح عرف حاجی نے بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھی (1) ظفر ہجوانی جو کے BLA کا گروپ لیڈر بھی ہے (2) تابو ہجوانی (3) جوگی ہجوانی (4) بڈھا سرکی (5) نیکو ہائیوانی (6) صابر ہائیوانی (7) دھانی ہائیوانی پر مشتمل گروہ جوکہ سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر رات کے وقت اسلحہ اور راکٹ لانچر لے کر لینڈ کروزرز اور ڈبل کیبن گاڑیاں چھین کر مری قبیلہ کے لوگوں کو بذریعہ گروپ لیڈر ظفر ہجوانی فروخت  کرتے تھے ملزم محمد صلاح نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ 09-06-2003 کو رات کے وقت حسب معمول روڈ پر راہزنی و گاڑیاں چھیننے میں مصروف تھے کہ ایک سرکاری گاڑی آئی جس پر پولیس کی لائٹ لگی ہوئی تھی اس کو بھی چھیننے کی نیت سے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ شروع کردی جس پر سامنے سے گاڑی میں موجود پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان کا ساتھی صابر ہائیوانی موقع پر ہلاک ہوگیا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ میرے اور میرے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈی آئی جی سبی بلوچستان عبدالعزیز بلو اپنے ایک گن مین اور ایک ڈرائیور کے ساتھ شہید ہوگئے اور ایک گن مین زخمی بھی ہوا تھا جبکہ اس واقع کے بعد پولیس پارٹی نے چھاپے مارنے شروع کردیئے تھے جس کی وجہ سے ملزم محمد صلاح اور دیگر ساتھیوں نے علاقہ چھوڑ کر راہ فرار اختیار کیا اور مختلف جگہوں پر رہائش بدل بدل کر رہنے لگے ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم محمد صلاح عرف حاجی کا تعلق بلوچستان کی کالعدم تنظیم BLA سے ہے ملزم کے تقریباً چار ساتھی پولیس ایف سی اور دیگر مقابلوں میں مارے گئے جبکہ ملزم محمد صلاح عرف حاجی سے مزید تفتیش جاری ہے لانڈھی پولیس کی شاندار کارروائی پر ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے شاباشی بھی دی گئی۔