کراچی کراچی،جولائی 03 (ٹی این ایس ): اظہار الدین احمد خان نے چیئرمین بلدیہ غربی کا حلف لینے کے بعد بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں سپرٹینڈنگ انجینئر ،چاروں زونوں کے XENاور تمام ڈپارٹمنٹل ہیڈز بھی شریک تھے۔
چئرمین نے اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران کو بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گذبرداشت نہیں کی جائے گی نکاسی آب کی صورتحال کی بہتری اور تعمیر مرمت کے جاری کاموں کی بروقت تکمیل پر بھرپور توجہ دینے کے ساتھ ساتھ دفتری اوقات کار کی پابندی اور عوامی شکایات کے اذالہ کیلئے تمام افسران و ملازمین دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں غیر حاضر اور کام چور ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کےئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جبکہ نکاسی آب کی صورتحال کی بہتری اور تعمیر مرمت کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ بعد ازاں اراکین کونسل نے بھی چیئرمین سے ملاقات کی اور چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مباکباد پیش کی ہار پہنائے۔