شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ، معمولی زخمی

 
0
371

شہلا رضا کوآنکھ کے قریب معمولی زخم آئے ہیں

کراچی ستمبر 7(ٹی این ایس) سندھ کی وزیر برائے امور خواتین شہلا رضا گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئیں کے مطابق کراچی میں شہلا رضا گھر سے دفتر جارہی تھیں کہ شارع فیصل پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ شہلا رضا کو آنکھ کے قریب معمولی زخم آئے ہیں،حادثے کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
شہلا رضا کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مخالف سمت سے گاڑی آنے کے باعث اچانک بریک لگانے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، حادثے کی وجہ بننے والا شخص بھی اپنی گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔