گورنر ہاؤس سندھ شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

 
0
398

نجی یونیورسٹی کے طلبہ کو گورنر ہاؤس میں قائداعظم کے دفتر اور گیلری کا دورہ کرایا گیا

کراچی ستمبر 7(ٹی این ایس)  سندھ کے شہریوں کے لیے گورنر ہاؤس کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد آج صبح  شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس دیکھنے پہنچ گئی۔زرائع  کے مطابق  گورنر ہاؤس سندھ کو  شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد آج صبح شہریوں کی بڑی تعداد وسیع و عریض  گورنر ہاؤس کو دیکھنے پہنچ گئی، شہریوں کا شکوہ ہے کہ انہیں صرف پارک تک محدود کیا گیا جب کہ نجی یونیورسٹی کے طلبہ کو قائداعظم کے دفتر اور گیلری کا بھی دورہ کرایا گیا۔
طلبہ و طالبات نے گورنر ہاؤس میں نہ صرف تصاویر بنائیں بلکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے دفتر اور تاریخی مضامین، تاریخی ورثہ جیسے عمارت، دفاتر، کمروں سمیت دیگر تاریخی اشیا کا معائنہ بھی کیا۔
گورنر ہاؤس سندھ عام دنوں میں صبح 6 سے 10 بجے اور اتوار کے روز شام ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے تک کھلے گا اور شہری گورنر ہاوس کے گیٹ نمبر ایک سے اپنے شناختی کارڈ جمع کرا کے گورنر ہاؤس میں جاسکیں گے۔