پاکستان دوست اور اہم شراکت دار ہے، معاون امریکی وزیر دفاع

 
0
571

واشنگٹن ستمبر 7(ٹی این ایس)امریکا کے معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے دورے کے حوالے سے امریکا کے معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور کا تازہ بیان سامنے آیا ہے۔
واشنگٹن میں پاکستان کے یوم دفاع و شہداء کی منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان اور امریکا کے جنرلوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔رینڈل شرائیورنے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا دورہ پاکستان بہتررہا اور بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔امریکا کے معاون وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پومپیو اور ڈنفورڈ کے دورہ پاکستان کے بعد بہتر تعلقات کے لیے پُرامید ہیں، پاکستان اور امریکا کے جنرلوں کے درمیان اچھے روابط ہیں۔