کراچی 07 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضی کی بجائے ہم سے اظہارِ تشکر کرنا چاہیے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ایم کیوایم پاکستان کےرہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکراچی کی ترقی کابیڑا اٹھایا ہے، کراچی کی ترقی پرایم کیوایم کوناراضگی کی بجائے ہم سے اظہار تشکر کرنا چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی کے عوام پچھلے 32 سال سے ترقی سے محروم تھے، کورنگی میں صرف فشرمین چورنگی نہیں بلکہ طویل شاہراہ بھی بنائی۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق بلاول کے بیان پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے ایم کیوایم پاکستان اگرمردم شماری پرسنجیدہ ہےتوبلاول بھٹوکاساتھ دے متحد ہوکرہی کراچی کی حقیقی مردم شماری کرائی جاسکتی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ آپ نے30سالوں میں کراچی میں کیاکیا؟ دنیا جانتی ہے، ایم کیوایم نےوفاقی حکومت کی اتحادی ہوکرکراچی کیلئےکیاکیا؟