ڈالر کی قدر میں اضافے کا اثر، ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 
0
339

کراچی دسمبر 20(ٹی این ایس): ڈالر کی قدر اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 06 روپے، پٹرول کی قیمت 07 روپے اور ڈیزل کی قیمت 05 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔انڈسری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کے باعث حکومت کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانا نا ممکن ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں اضافے سے متعلق کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔