ہوٹل مالک کو نامعلوم ملزمان نے پتھروں سے مار کر ہلاک کردیا

 
0
412

ٹھٹھ  جولائی 26(ٹی این ایس )مکلی میں انجینئرنگ ورکشاپ کے قریب ہوٹل مالک کو نامعلوم ملزمان نے پتھروں سے مار کر ہلاک کردیا جس کی لاش دیکھ کر مقامی لوگوں نے مکلی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال مکلی پہنچا دی اس سلسلے میں این این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ ہوٹل مالک ساٹھ سالہ اچو کھمبان اپنی ہوٹل میں سو رہا تھا تو رات گئے نامعلوم ملزمان نے اینٹوں اور پتھروں کی مدد سے سر کچل کر ہلاک کردیا. سول اسپتال مکلی کے ڈاکٹروں کا کہنا کہ آچو کے سر کو کسی وزنی چیز سے کچلا گیا جس کے باعث وہ ہلاک ہوا ہے دوسری جانب اس بھیانک قتل پر مکلی میں شدید خوف و حراس پھیلا ہوا ہے اس سلسلے میں مکلی پولیس مذید تفتیش کر رہی ہے۔