وزیراعظم کا پاناما لیکس سے کہیں بھی کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

 
0
423

اسلام آباد جولائی 26(ٹی این ایس )وفاقی وزیرمملکت اطلاعات نے کہاہے کہ وزیراعظم کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق ہی نہیں،وزیراعظم کا کہیں بھی کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،مخالفین کو اپنا ریکارڈ نہیں مل رہا،وزیراعظم نے اپنے تمام ریکارڈ پیش کیے،جے آئی ٹی پر تحفظات سے عدالت آگاہ ہے،عمران خان کو احتساب کا زیرو کریڈٹ دوں گی،عمران خان اپنی منی ٹریل پیش نہیں کر پارہے، اپوزیشن کو ایک اور بیساکھی نہیں دینا چاہتے،چوہدری نثار کی رائے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، قیاس آرائی سے اجتناب کیا جائے، یہاں نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جب وزارت سنبھالی تب بہت سیاسی ہلچل تھی تھوڑے وقت میں مجھے بہت زیادہ عزت ملی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق ہی نہیں،وزیراعظم کا کہیں بھی کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،عدالت نے کیس سنا،جے آئی ٹی نے تحقیقات کی،رپورٹ میں کرپشن یا منی لانڈرنگ کی بات نہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ وزیراعظم کے اسمبلی خطاب میں ہر چیز واضح تھی،مخالفین کو اپنا ریکارڈ نہیں مل رہا،مخالفین کی باری آئی تو کہتے ہیں عدالت نہیں سن سکتی۔انہوں نے کہاکہ جے آئی پی رپورٹ میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی،جے آئی ٹی پر تحفظات سے عدالت آگاہ ہے،ن لیگ نے جے آئی ٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کو احتساب کا زیرو کریڈٹ دوں گی،وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا،وزیراعظم نواز شریف چاہتے تو چیلنج کرسکتے تھے،وزیراعظم چاہتے تو جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوتے،وزیراعظم نے اپنے تمام ریکارڈ پیش کیے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک میں احتساب کی روایت رکھی اب ملک میں احتساب سے کسی کو استثنیٰ نہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان اداروں کے اختیارات چیلنج کررہے ہیں،عمران خان الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہیں،عمران خان سپریم کورٹ کے اختیار چیلنج کررہے ہیں،عمران خان اپنی منی ٹریل پیش نہیں کر پارہے،عمران خان کبھی جمائمہ اور کبھی کسی کا نام لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نااہل نہیں ہوں گے پاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے،ہم فیصلے سے پہلے کیوں اندازے لگائیں،وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ سسٹم کو چلنے دیں،مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم پر الزامات لگائیں تو ہم بولے بھی نہیں،کسی پر انگلی اٹھائیں تو باقی آپ کی طرف ہوتی ہیں،ہر پاکستانی شہری کا فرض ہے کہ آئین کی حفاظت کرے،وزیراعظم اپنے مینڈیٹ کی حفاظت ڈٹ کر اور آخری وقت تک کریں گے۔وزیرمملکت نے کہاکہ اپوزیشن کو ایک اور بیساکھی نہیں دینا چاہتے،تحفظات پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں چوہدری نثار نے اپنی رائے دی،کابینہ اجلاس میں اور ممبران بھی اپنی رائے دی،چوہدری نثار کی رائے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا،چوہدری نثار وزیراعظم کے قریبی ساتھی ہیں، چوہدری نثار نے کہا کہ قیاس آرائی سے اجتناب کیا جائے،چوہدری نثار پریس کانفرنس میں کابینہ اجلاس پر بات کریں گے۔