اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )پشتونخواخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں سیاسی رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں سیاسی رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے وفد میں اخونزادہ حسین اور ریاض احمد شامل تھے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، محمد اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضی، مولانا اسعد محمود، مولانا اسجد محمود شریک تھے۔