کراچی،چائنا کٹنگ پر کی گئی تعمیرات ختم کرنے کی کارروائیاں شروع ہونے سے ہزاروں متاثرین تشویش کا شکار

 
0
300

کراچی دسمبر 19(ٹی این ایس)سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میںچائنا کٹنگ پر کی گئی تعمیرات ختم کرنے کی کارروائیاں شروع ہونے سے ہزاروں متاثرین تشویش کا شکار ہوگئے ہیںجبکہ سرجانی ٹائون میں عدالتی حکم نظر انداز کرکے غیر قانونی پلاٹوں کی فروخت اب بھی جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کے حکم کے بعد 30 ہزار غیر قانونی مکانات میں بسنے والی10 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔سرجانی ٹائون سیکٹر ایل ون کے رہائشوں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ کئی سال سے ان علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور ہمارے پاس ان پلاٹوں کے کاغذات موجود ہیں جب ہم نے یہاں مکان خریدا تو اس وقت ہی حکام بالا کو ایکشن لینا چاہئے تھا۔ ہمارے پاس ان مکانات کے علاوہ رہائش کی کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔

رہائشیوں نے مزید کہا کہ اگر کے ڈی اے حکام ہمارے مکانات مسمار کرنے آئے تو ہم مشینری کے آگے لیٹ جائیںگے لیکن اپنا آشیانہ ٹوٹنے نہیں دیں گے۔