نواز شریف کی چند پیشیوں پر ہی چیخیں نکل گئیں،ہم نے سوتیلا پن پانچ دہایوں سے برداشت کیا،لاشیں اٹھائیں ‘ پیپلز پارٹی

 
0
286

لاہور دسمبر 19 (ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ’’لاڈلے ‘‘نواز شریف کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ ان کے مقابلے میں اب کوئی نیا ’’لاڈلا ‘‘‘آ گیا ہے،نواز شریف کی تو پانچ ماہ اور چند پیشیوں پر ہی چیخیں نکل گئیں،ہم نے یہ سوتیلا پن پانچ دہایوں سے برداشت کیا،لاشیں اٹھائیں مگر چیخے نہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا عدل اور انصاف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں وہ قوم کے ساتھ مذاق بند کر دیں، نواز لاڈلے نے پہلے ذاتی عدلیہ کیلئے تحریک چلائی اور اب ذاتی عدل کیلئے نظام کو تباہ کرنے پر تلے ہیں،نواز شریف تب لاڈلے تھے ، پی پی پی کے خلاف ہر سازش اور انتقام میں شریک رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ آدھا آدھا اور اپنی مرضی کا سچ بول رہی ہیں،پیپلز پارٹی حدیبیہ اور نیازی سروسز جیسے فیصلوں سے مطمئن نہیں اور پورا سچ بول رہی ہے۔چند پیشیوں پر چیخنے والا لاڈلا یاد کرے کہ اس نے محترمہ شہید اور ان کے بچوں کے ساتھ کیا کیا نہیں کیا،نواز شریف نے محترمہ اور اس کے نو عمر بچوں عدالتوں اور جیلوں میں کیسے کیسے نہیں رولا،نواز شریف کو تو ابھی کچھ بھی نہیں ہوا،انہوں نے تو آصف زرداری کی گردن اور زبان کاٹی۔ چوہدری منظور نے کہا کہ نئے لاڈلے عمران نیازی کو مشرف کی طرح وہ کچھ دے دیا گیا جو اس نے مانگا بھی نہیں،بابے نے مشرف کو ترمیم کے نام پر آئین کے ساتھ کھلواڑ کا حق دیا۔مشرف کے ریفرنڈم کے ساتھی عمران نیازی کے خلاف الیکشن کمشن کی تحقیقات پر قدغن لگا دی۔(ن) لیگ اور پی ٹی آئی خود کرپشن اور سازشوں کے کیچڑ میں لتھڑی ہوئی ہیں اور اب بھی الزام پہ پی پی لگاتی ہیں،شہادتیں دینے والوں پر الزام لگانے والے’’لاڈلوں‘‘کا اصل چہرا قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔