فرائض وپارلیمانی امورمیں غفلت برتنے اور ناقص کارکردگی پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈے اے) کے2ممبران معطل

 
0
447

اسلام آباد دسمبر 19 (ٹی این ایس) فرائض میں غفلت اور ناقص کارکردگی پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈے اے) کے2ممبران کومعطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفاقی ترقیاتی ادارے کے دو ممبران ممبر ایڈمن یاسر پیر زادہ اور اسد محبوب کیانی کو فرائض و پارلیمانی امور میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا ہے۔
اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ممبر ایڈمنسٹریشن (سی ڈی اے) آفیسر محمد یاسر پیرزادہ کو پارلیمانی امور میں رپورٹس پیش نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے جبکہ اسد محبوب کیانی کو وزارت کیڈ کی ہدایت پر معطل کیا گیا ہے