کشمیر اور افغانستان کے مسائل حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

 
0
367

اسلام آباد،نومبر 08 (ٹی این ایس): پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر اور افغانستان کے مسائل حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

یہ  دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے  گذشتہ روز ریڈیو پاکستان کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے پورے خطے پر بری طرح اثرات پڑے ہیں۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ وزیرِ خارجہ خواجہ آصف خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے کل ترکی کا دورہ کریں گے۔