اسلام آباد،نومبر 08 (ٹی این ایس): وزیرِاعظم شاہد خاقان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں کیطرف سے تقرریوں کی پیش کردہ متعدد تجاویز منظورکر لی ہیں ۔
اجلاس میں ڈاکٹر روتھ فاؤکی خدمات کے اعتراف میں پچاس روپے مالیت کے پچاس ہزار سکوں کے اجراء کی تجویز منظور کی گئی۔
کابینہ نے روزنامہ نوائے وقت کے چیف رپورٹر نواز رضا اورروزنامہ جنگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سرمد علی کی ایسو سی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پرائیویٹ اراکین اور محمد اعظم کی تین سال کی مدت کیلئے ہائیڈرو کابن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے ڈائر یکٹر جنرل کے عہدے پرتقرریوں کی تجاویزکی منظور دی۔