عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرے گا: مریم نواز

 
0
90

اسلام آباد 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا، اس پر پارٹی میں مکمل اتفاق رائے ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت پر پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دیا ہے۔

مریم نواز کے مطابق میاں شہبازشریف کو حکومت کے خلاف حکمت عملی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرے گا۔