اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان کو اہم خط، جماعتی نمائندگی مانگ لی

 
0
103

اسلام آباد 30 اپریل 2022 (ٹی این ایس): انتخابی اصلاحات کا معاملہ،سپیکر قومی اسمبلی متحرک،پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر لیا،سپیکر قومی اسمبلی نے خط میں انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام مانگ لیے ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر سات یوم کے اندر جماعت کی نمائندگی سے مطلع کریں ، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے عمران خان کو بھی خط لکھ دیا،تحریک انصاف سے بھی جماعتی نمائندگی مانگ لیے، پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات پر غور کرے گی۔