لاہور ہاٰئیکورٹ کا اسپیکرقومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم

 
0
105

اسلام آباد 30 اپریل 2022 (ٹی این ایس): لاہور ہاٰئیکورٹ کا اسپیکرقومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیدیا. سب نیوز نے کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو حلف لینے کیلئے تیار رہنے کی خبر دی تھی
ادھرنومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کل حلف لیں گے۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ قانون کہتا ہے کہ گورنر خود حلف لیں یا نمائندہ مقرر کرے۔
جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے دو آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہائیکورٹ میں دوبارہ حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی ہے، آپ نے درخواست میں گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو فریق بنانا تھا۔
وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔ جس کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کل صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز شریف سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیں۔