ورلڈ الیون میں ریٹائرڈ نہیں بلکہ موجودہ 13 کے قریب انٹرنیشنل کرکٹرز ہونگے، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی

 
0
593

اسلام آباد اگست 10(ٹی این ایس)پی سی بی کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ممکن بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں.پی سی بی حکام نے کانفرنس کال میں آئی سی سی چیف ڈیو رچرڈسن اور دیگر کو صورتحال سے آگاہ کردیا.نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون میں 13 موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہونگے۔سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے کچھ چیزیں قبل ازوقت بتانا مناسب نہیں ہوگا.ابھی تک گرین سگنل موجود ہے.موجودہ حالات میں اسے سرخ ہوتے دیر نہیں لگتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پی سی بی ورلڈ الیون کا دورئہ پاکستان ممکن بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں گزشتہ روز چیئرمین منتخب ہونے کے بعد نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون میں ریٹائرڈ نہیں بلکہ موجودہ 13 کے قریب انٹرنیشنل کرکٹرز ہونگے.اینڈی فلاور فہرست پہلے جاری نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ہوم سیکرٹری سے 2,2ملاقاتیں ہوچکی ہیں.آخری میٹنگ میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے.لاہور میں ضمنی الیکشن 17ستمبر کو ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت چاہتی تھی کہ ورلڈ الیون سے سیریز ری شیڈول کرلی جائے.ہم بعد میں اس لیے نہیں کرا سکتے کہ 22ستمبر کو قومی ٹیم سری لنکا سے سیریز کیلئے یواے ای روانہ ہوگی.ایک دوروز میں حتمی تاریخوں کا تعین کرلیا جائے گا.ہمیں آئی سی سی کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا۔

 

نجم سیٹھی نے بتایا کہ میں نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمداور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کے ہمراہ کانفرنس کال میں آئی سی سی چیف ڈیو رچرڈسن، ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک،کرکٹرز کا انتخاب کرنے والے اینڈی فلاور اور سیکیورٹی افسر سمیت متعلقہ افراد سے بات چیت میں انھیں صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے کچھ چیزیں قبل ازوقت بتانا مناسب نہیں ہوتا.پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ بھی صرف 6روز قبل آن لائن فروخت کیلئے پیش ہوئے تھے.ابھی تک گرین سگنل موجود ہے تاہم موجودہ حالات میں اسے سرخ ہوتے دیر نہیں لگتی۔سیریز کے اخراجات کے حوالے سے سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی نے بجٹ دیا.ہم بھی پلان کرچکے،فنڈز بھی دیے جائیں گے.مل کر کام کریں گے۔