ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،مریض شدید پریشانی کا شکار

 
0
563

لاہور اگست 10(ٹی این ایس)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔پنجاب حکومت اب تک 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔انڈکشن پالیسی اور سیکریٹری ہیلتھ کی برطرف کا مطالبہ لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جمعرات کو بھی جاری رہا جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں شدید پریشانی کا شکار رہیں۔ملتان کے نشتر اسپتال، انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی، سول اسپتال، چلڈرن کمپلیکس، شہباز شریف ہسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی معطل رہی ۔فیصل آباد، رحیم یار خان اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث ینگ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی سروسز میں اپنی ڈیوٹیز دیئے ۔