امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کیا، کسی نہ کسی کو تو قربانی دینا ہی تھی: علیم خان

 
0
327

لاہور، جون 10 (ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کیا ، فہرست طویل ہونے سے کسی نہ کسی کو قربانی دینا تھی ، ٹکٹ حاصل نہ کرنے والے کارکن بھی پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کیا ، کوئی بھی حقیقی کارکن دلبراشتہ نہیں ہوگا ، عمران خان کی قیادت یں کرپشن کے خلاف مل کر لڑیں گے ، تبدیلی ہر صورت آکر رہے گی ، فہرست طویل ہونے سے کسی نہ کسی کو قربانی دینا تھی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے ۔